چیئرمین پی سی بی جمعرات کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

منگل 5 مئی 2015 08:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان جمعرات کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا آخری ٹیسٹ میچ دیکھیں گے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان جمعرات کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ہونے والا آخری ٹیسٹ میچ دییکھیں گے۔ اپنے دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں اور بنگلہ دیش بورڈ کو قائل کریں گے کہ ان کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے اور بنگلہ دیش ٹیم کو باقاعدہ دعوت بھی دیں گے وہ پاکستان آ کر سریز کھیلیں۔

متعلقہ عنوان :