ایران میں غیر روائتی ہیر سٹائل پر پابندی

منگل 5 مئی 2015 08:25

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء) ایران نے بالوں کے نوک دار اور غیر روائتی سٹائلز پر پابندی لگا دی ہے کیونکہ حکام کے مطابق ان سے ’شیطان کا پرستار‘ہونے کا تاثر ملتا ہے۔حالیہ کچھ سالوں سے ایران میں ہر طبقے کے نوجوانوں میں بالوں کے جدید اور مختلف نوک دار سٹائل بہت مشہور ہیں۔ تاہم، اس فیشن کو مغربی اور غیر اسلامی تصور کرتے ہوئے اس پر منقسم رائے پائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاموں کی یونین کے صدر مصطفی گواہی نے کہا ہے کہ ’شیطانوں کی پرستش پر مبنی ہیر سٹائلز پر پابندی عائد ہو چکی ہے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئندہ اس طرح کے ہیر سٹائل بنانا اسلامی قوانین کی خلاف تصور ہوں گے اور ایسے حجاموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ جسم پر نقش بنوانے اور لڑکوں میں بھنویں بنوانے کا پنپتا رجحان بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مصطفی نے غیر لائسنس یافتہ حجاموں کو مورد الزام ٹھراتے ہوئے کہا ’عموماً یہ کام غیر لائسنس یافتہ حجام ہی کرتے ہیں۔ ان سب کی شناخت ہو چکی ہے اور جلد ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔خیال رہے کہ یہ یونین صرف مرد حجاموں کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ خواتین حجاموں کی تنظیم الگ ہے۔

متعلقہ عنوان :