اہم منصوبوں کی تکمیل کوتیزتربنانے کیلئے ا قدامات کئے جائیں،وزیر اعظم کی ہدایت ، وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی کے جائزہ لینے سے متعلق اجلا س،وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریفنگ ،موجودہ مالی سال اوراگلے بجٹ میں رقم مختص کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا

منگل 5 مئی 2015 08:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پبلک سیکٹرڈیویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے جائزہ لینے سے متعلق اجلا س منعقدہوا،اس موقع پروفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اس بارے بریفنگ دی ،وفاقی وزیراحسن اقبال نے پبلک سیکٹرڈیویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے موجودہ مالی سال اوراگلے بجٹ میں رقم مختص کرنے کے حوالے سے اجلاس کوآگاہ کیاکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ اورتوانائی منصوبوں میں ایل این جی کے منصوبے پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل ہیں ۔

وزیراعظم کوآگاہ کیاگیاکہ 2014-15ء مالی سال میں ان منصوبوں کیلئے اب تک 72فیصدتھی مختص525ملین روپے جاری کئے جاچکے ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف نے ہدایت کی کہ اہم منصو بوے کی فوری تکمیل کوتیزتربنانے کیلئے مزیداقدامات لئے جائیں اوریقینی بنایا جائے کہ تمام رقوم کا درست استعمال کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ کے لئے مختص رقم کے زیادہ سے زیادہ استعمال کویقینی بنایاجاسکے تاکہ ملک کے ہرکونے میں اس منصوبے کی تکمیل ہوسکے اوراس سے عام آدمی کوفائدہ پہنچ سکے ۔

وزیراعظم نے مزیدہدایت کی کہ فنڈکی صحیح جگہ پراستعمال کرے جہاں کہی اس کی زیادہ ضرورت پڑے ۔انہوں نے فنڈزکے صحیح استعمال کیلئے ہرسہ ماہی میں پی ایس ڈی پی کے فنڈزجاری کرنے کے طریقہ کارکوترجیح کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں ایم این اے کیپٹن (ر)محمدصفدر،سیکٹری ایویشن محمدعلی گردیزی ،سیکٹری منصوبہ بندی حسن نوازتراڑ،سیکٹری پانی وبجلی یونس ،سیکرٹری ہاوٴسنگ اینڈورکس شاہ رخ ارباب،سیکٹری ریلوے پروین آغا،سمیت دیگرنے شرکت کی