دھاندلی کا شور مچانے والے اپنی سیاسی موت مر چکے ،خواجہ سعد رفیق،عوام نے دھرنا سیاست کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جڑ سے اکھاڑ پھینکا،این اے 125 سے عوام نے عام انتخابات کی طرح کونسلرز کو جس طرح کامیاب کیا ان کے بے حد مشکور ہیں،وفاقی وزیر ریلوے کا اہل علاقہ سے خطاب

منگل 5 مئی 2015 08:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والے اپنی سیاسی موت مر چکے عوام نے دھرنا سیاست کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جڑ سے اکھاڑ پھینکا حلقہ این اے 125 سے عوام نے عام انتخابات کی طرح کونسلرز کو جس طرح کامیاب کیا ان کے بے حد مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 10سے نومنتخب کونسلر رانا جعفر نمبردار کی کامیابی کے بعد باؤوالا میں اہل علاقہ سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ایم پی اے میاں نصیر، سابق ایم پی اے حاجی اللہ رکھا،صدر پی پی157 چوہدری صابر نمبردار، میاں سخاوت ایڈوکیٹ اور میاں شفیق نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مذید کہا کہ ضرب عضب کی صورت میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کی چیخیں آج پاکستان کے کونے کونے میں سنائی دے رہی ہیں چین کے صدر کے پاکستان دورہ میں پینتالیس ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کے اثرات اگلے پانچ سالوں میں نظر آنے شروع ہو جائیں گے پاکستان میاں نواز شریف اور اس کی ایماندار ٹیم کی بدولت ترقی و خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے لاہور کی طرح اسلام آباد، پنڈی کے عوام کے لیے میٹروبس چلائی جائے گی توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے وفاق اور پنجاب حکومت سے انتالیس کروڑ روپے کے فنڈز ملے ہیں جوصرف وارڈ نمبر 8.9.10 میں لگائے جائیں گے علاقہ میں سب سے زیادہ فوکس ایجوکیشن پر ہے تاکہ بچے اور بچیاں پڑھ لکھ کر پاکستان کے روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کر سکیں�

(جاری ہے)