اسرائیل، پولیس سے جھڑپ میں پولیس اہلکاروں سمیت 53 افراد زخمی، 26 گرفتار

منگل 5 مئی 2015 08:24

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء) ایتھوپین یہودیوں نے پولیس کے امتیازی اور ظالمانہ رویے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرے کے دوران پولیس سے جھڑپ میں پولیس اہلکاروں سمیت 53 افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرے 2 اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہوئے جس میں وہ ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے فوجی کو زدوکوب کرتے دکھایا گیا تھا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارے رکھے تھے جن پر پولیس کے امتیازی رویے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے تل ابیب میں بلدیہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس ایکشن میں آ گئی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی توپ چلا دی گئی اور سٹن گرینیڈ پھینکے گئے۔ مظاہرین نے بھی پانی کی خالی بوتلیں اور آنسو گیس کے شیل سمیت جو ہاتھ لگا پولیس کو دے مارا۔

(جاری ہے)

اسی آنکھ مچولی کے دوران پولیس اہلکار اور 7 مظاہرین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 26 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس واقعے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ ایتھوپین نڑاد یہودی ماضی میں بھی امتیازی سلوک برتنے کے خلاف احتجاج مظاہرے کر چکے ہیں۔ 2012ء میں بھی ان اطلاعات کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے کہ کچھ یہودیوں نے اپنے مکان ایتھوپین نڑاد یہودیوں کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :