روسی خلائی راکٹ زمین پر گر کی تباہ،پروٹون ایم کے اڑان بھرنے کے آٹھ منٹ بعد ہی اس میں خرابی پیدا ہوگئی تھی

اتوار 17 مئی 2015 07:46

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) پروٹون ایم کے اڑان بھرنے کے آٹھ منٹ بعد ہی اس میں خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ میکسیکن سیٹلائٹ سے لیس ایک روسی راکٹ میں خرابی کے باعث وہ سائبیریا میں گرگیا ہے۔ روس کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح قزاقستان سے پروٹون ایم راکٹ کو فضا بھیجا گیا تھا اور فضا میں جانے کے چند منٹوں بعد اس میں خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

روسکوسموس کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔روسی خلائی پروگرام کو حالیہ چند ماہ میں کئی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں ایک بغیر پائلٹ کی سپلائی شپ کا حادثہ بھی شامل ہے۔ منگل کو روس کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے اپنے تین خلابازوں کی واپسی کو معطل کرنا پڑنا جب 28 اپریل کو ایک بے قابو کارگو جہاز زمین کے مدار میں دوبارہ داخل ہونے پر جل گیا۔

(جاری ہے)

پروٹون ایم کے اڑان بھرنے کے آٹھ منٹ بعد ہی اس میں خرابی پیدا ہوگئی تھی، جسے روسی خلائی ایجنسی روسکوموس پر براہ راست دکھایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’بوسٹر راکٹ کے بورڈ میں کوئی خرابی پیدا ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹون ایم راکٹ کے ساتھ اس وقت رابطہ منقطع ہوگیا جب اسے تھرڈ سٹیج راکٹ سے الگ ہونا تھا۔ روسکوسموس کا کہنا ہے کہ ’اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جب پروٹون ایم راکٹ کو میکس سیٹ-1 سیٹلائٹ کے ساتھ فضا میں بھیجا گیا۔

ایجنسی کے مطابق ’وجوہات کی نشاندہی کی جاچکی ہیں۔‘خلائی شعبے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میکسیکن سیٹلائٹ تاحال تلاش نہیں کی جا سکی اور پروٹون قسم کے راکٹوں کو خرابی کی وجوہات سامنے آنے تک فضا میں نہیں بھیجا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹون ایم راکٹ کے ساتھ اس وقت رابطہ منقطع ہوگیا جب اسے تھرڈ سٹیج راکٹ سے الگ ہونا تھا۔روسی خبررساں اداروں نے خلائی شعبے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تھرڈ سٹیج راکٹ کا انجن حادثاتی طور پر بند ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ روس مغربی اور ایشیائی ممالک کی کمرشل سیٹلائٹس سے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کماتا ہے۔پروٹون ایم سیٹلائٹس کو فضا میں بھیجنے کے لیے روس کا اہم ترین ذریعہ ہے تاہم حالیہ برسوں میں اس قسم کے راکٹوں میں فنی خرابیاں بھی سامنے آئی ہیں۔