امریکہ دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ ہے ، آیت اللہ خامنہ ا ی

اتوار 17 مئی 2015 07:48

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) ایران کے مذہبی پیشوا اور روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ ہے اور اس کو ہوا دے رہا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ورک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے خامنہ آئی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف پہلے بھی کھڑا ہے اور ایسا مستقبل میں بھی کرتا رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطہ مں بعض عالمی طاقتیں بالادستی کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور بعض اسلامی ممالک یمن میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں اور یمن میں لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ یمنی لوگوں کو قتل کر رہے ہیں وہ کافروں سے بھی برے ہیں اور ایران کسی بھی مظلوم قوم کی حمایت کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :