گرین لائن ٹرین مقررہ وقت سے 8منٹ قبل ہی کراچی اسٹیشن پہنچ گئی، ٹرین میں وائی فائی سمیت تین وقت کا مفت کھانا، صاف پانی، اخبار اور اسٹینڈرڈ بیڈنگ کی سہو لیات موجود

اتوار 17 مئی 2015 07:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے افتتاح کردہ گرین لائن ٹرین ہفتہ کو مقررہ وقت سے 8منٹ قبل ہی کراچی اسٹیشن پہنچ گئی ، اسلام سے کراچی آنیوالی ٹرین کو23گھنٹے میں کراچی پہنچنا تھالیکن مذکورہ ٹرین مقررہ وقت سے قبل ہی کراچی پہنچ گئی جس پر مسافروں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔ جدید ٹرین کے کراچی اسٹیشن پہنچنے پرریلوے افسران نے ٹرین کے مسافروں سے سفری کارکردگی کے بارے میں تاثرات لیے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے جدید گرین لائن ٹرین کا افتتاح جمعہ کے روز اسلام آباد میں کیا تھا جس کے بعد ٹرین جمعہ کی دوپہر3بجکر 15منٹ پر اسلام آباد سے کراچی کے لئے روانہ ہوئی تھی۔مذکورہ گرین لائن ٹرین روالپنڈی ،لاہور،خانیوال ،بہاولپور،روہڑی اور حیدرآباد اسٹیشن پر مسافروں کو اتارنے کے بعد ہفتہ کی دوپہر2بجکر7منٹ پر کینٹ اسٹیشن کراچی پہنچ گئی ۔ گرین لائن ٹرین میں مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی تھی ٹرین میں وائی فائی سمیت تین وقت کا مفت کھانا، صاف پانی، اخبار اور اسٹینڈرڈ بیڈنگ کی سہولت بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :