فیصل آباد : سپر ایٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ، لاہور لائنز ملتان ٹائیگرز کو15رنز سے شکست دیدی ،180رنز کے تعاقب میں ملتان ٹائیگرز 165رنز تک محدود ، عمر اکمل کی شاندار 95رنز کی اننگز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، ناصر جمشید 33رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، ملتان ٹائیگرز کی جانب سے نوید یاسین نے 68رنز بنائے مگر ٹیم کو فتح نہ دلاسکے ، کپتان گلریز صدف 33رنز بنا سکے ، اعزاز چیمہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

اتوار 17 مئی 2015 07:12

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء ) فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچ میں لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرز کو 15رنز سے شکست دیدی ،180رنز کے بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں ملتان ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنا سکی نوید یاسین نے 68رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی مگر وہ ٹیم کی کشتی کو پار نہ لگاسکے ، اعزاز چیمہ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، لاہور لائنز کی طرف سے عمر اکمل کی ایک بار پھر 95رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز میچ کے بھی بہترین کھلاڑی قر ار پائے ۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں لاہور لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کامران اکمل 28اور احمد شہزاد صرف 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے محمد حفیظ بھی 8رنز بنا سکے اس کے بعد ناصر جمشید اور عمر اکمل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف شاندار سٹروکس کھیلے اور ٹیم کا سکور 180رنز تک پہنچا دیا عمر اکمل 5رنز کی کمی سے سنچری سکور نہ کرسکے 95رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ناصر جمشید بھی 33رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

(جاری ہے)

ملتان ٹائیگرز کی جانب سے صدف مہدی ، ذوالفقار بابر اور نوید یاسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔180رنز کے تعاقب میں ملتان ٹائیگرز کی ابتدائی دو کھلاڑی 17رنز پر پویلین لوٹ گئے سکندر خان 4، عامر یامین 11رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس کے کپتان کاشف منشاء اور کپتان وکٹ کیپر گلریز صدف نے ٹیم کو سہارا دیا اور ٹیم کا سکور 63تک پہنچا دیا کاشف منشاء 26، گلریز صدف 33رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے نوید یاسین نے 68رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی مگر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے اور مقررہ 20اوورز میں ملتان ٹائیگرز 165رنز بنا سکی ۔ اعزاز چیمہ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا عمر اکمل کو شاندار 95رنز کی اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔