مصر ،8 مشکوک خواتین کو ترکی سفر سے روک دیا گیا،خواتین پر داعش میں شمولیت کے شبہ میں روکا گیا

اتوار 17 مئی 2015 07:42

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) مصری حکام نے آٹھ مشتبہ خواتین کو ممکنہ طور پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ "داعش" میں شمولیت کے شبے میں ترکی کے سفر سے روک دیا ہے۔عربی میڈیا کے مطابق مصری حکام نے جمعہ کے روز ترکی کے سفر پر روانہ ہونے والی آٹھ خواتین کو سفر سے روک دیا۔ ان پر شبہ ہے کہ وہ ترکی کے راستے شام میں "داعش" میں شامل ہونے کی غرض سے سفر کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

بیرون ملک سفر سے روکی گئی خواتین کی عمریں 18 سے 40 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ مصری سیکورٹی ذارئع نے بتایا کہ قاہرہ ہوائی اڈے کے ایمیگریشن حکام کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ سیکورٹی حکام نے اٹھارہ سے چالیس سالی کی چند خواتین کو ترکی جانے والے ایک ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا ہے۔ ایمیگریشن حکام کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس ان مشکوک خواتین کے بارے میں چھان بین کرے اور بتائے کہ آیا انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے یا نہیں کیونکہ شبہ ہے کہ یہ خواتین ترکی کے راستے شام میں داعش میں شمولیت کی غرض سے سفر کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :