مصری عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما محمد مرسی کو 2011 ء میں قتل عام کے جرم میں 100 ساتھیوں سمیت سزائے موت سنا دی،امریکہ کا مصری عدالت کے فیصلے پر شدید تحفظا ت کا اظہار

اتوار 17 مئی 2015 07:41

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء)مصری عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو 2011 ء میں قتل عام کے جرم میں 100 ساتھیوں سمیت سزائے موت سنا دی ،امریکہ نے مصری عدالت کے فیصلے پر شدید تحفظا ت کا اظہار کیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری عدالت نے 2011 ء میں جیل کے اندر قتل عام،جیل توڑنے اور ریاستی راز فاش کے الزام ثابت ہونے پر سابق مصری صدر محمد مرسی کو100 ساتھیوں سمیت سزائے موت کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مرسی کے حامی قیدیوں نے بھی جیل توڑنے کے دوران کئی قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے ۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے مصری عدالت کے فیصلے پر شدید تنقید کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سابق مصری صدر کی سزا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،مصری عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کئے بغیر سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے ،ہمیں اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں ہم عدالتی فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :