شام ،داعش کا اہم رہنما ابوسیاف مارا گیا، پینٹاگون کی تصدیق

اتوار 17 مئی 2015 07:41

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) شام میں امریکی فورسز کی کارروائی میں داعش کا اہم رہنما ابوسیاف مارا گیا۔ پینٹاگون نے تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پینٹا گون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی اسپیشل فورسز کے حملے میں داعش کا اہم رہنما ابوسیاف ہلاک جب کہ اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابو سیاف داعش کے ملٹری ونگ کا اہم کمانڈر تھا اور وہ لڑائی کے دوران داعش کے جنگجووٴں کی قیادت کرتا تھا۔ وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملے کا حکم امریکی صدر براک اوباما نے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :