افغانستان‘ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ؛ چوبیس گھنٹوں میں 151 طالبان‘ 16 فوجی ہلاک

اتوار 17 مئی 2015 07:48

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 151 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آپریشن کے دوران 151 طالبان ہلاک‘ ایک سو زخمی اور سات کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی دورانیے میں سولہ افغان نیشنل فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :