ہفتے میں 4 انڈے رکھیں ذیابیطس سے دور، ریسرچ

اتوار 17 مئی 2015 07:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) ایک نئی ریسرچ کے مطابق ہفتے میں چار انڈے کھانے سے ذیابطیس ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ کولیسٹرول سے بھرپور انڈوں کے ذریعے ذیابطیس کے امکانات کو 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ریسرچ میں درمیانی عمر کے 2332 افراد کے کھانے پینے کی عادات کا مطالعہ کیا گیا جو ہفتے میں تقریباً چار انڈے کھاتے تھے۔

ان افراد کا ڈیٹا 1980 میں جمع کیا گیا تھا۔ ریسرچ میں بتایا گیا کہ ان افراد میں 38 فیصد ذیابطیس کا کم امکان تھا جو ہفتے میں ایک بھی انڈا نہیں کھاتے یا کم کھاتے ہیں۔ان افراد کا کولیسٹرول لیول کم اور خون میں شکر کی مقدار بھی کم پائی گئی۔ریسرچ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہفتے میں چار سے زائد انڈوں کا مزید مثبت اثر ثابت نہیں ہوا جبکہ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ یہ افراد کس انداز میں بنے ہوئے انڈے کھاتے تھے۔