میانوالی ،متحارب گروہوں میں لڑائی، راہگیر سمیت چار افراد جاں بحق

اتوار 17 مئی 2015 07:31

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) میانوالی کے لنڈ برادری کے 2 گروہوں کے درمیان لڑائی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق لنڈ برادری کے دو مخالف گروہوں میں لڑائی کے نتیجے میں ایک راہ گیر سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتاہے کہ جاں بحق ہونے والے گندم کاٹنے والے مزدور تھے۔