لاہور سمیت پورے ملک میں شب معراج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی،چھوٹی بڑی مساجد میں چراغاں کیا گیا‘ خواتین نے گھروں میں آج کی رات کی مناسبت سے عبادتی اجتماعات منعقد کئے ،مردوں نے رات مساجد میں نوافل کی ادائیگی کے ساتھ گزاری اور ملکی استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں‘ مختلف تقاریب کا انعقاد

اتوار 17 مئی 2015 07:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورے ملک میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں چراغاں کیا گیا۔ خواتین نے گھروں میں آج کی رات کی مناسبت سے عبادتی اجتماعات منعقد کئے جبکہ مردوں نے تمام رات مساجد نوافل کی ادائیگی کے ساتھ گزاری اور ملکی استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

(جاری ہے)

دن بھر مختلف مذہبی اور دینی تنظیموں نے شب معراج کے حوالے سے مختلف تقاریب منعقد کیں جن سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور مذہبی سکالرز نے شب معراج کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ رات بھر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ کرنے کیلئے سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد لاہور اور داتا گنج بخش مسجد میں منعقد ہوا۔ یہاں ہزاروں مسلمانوں نے رات بھر نوافل ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دعائیں مانگیں۔ دن بھر شہر کے مختلف قبرستانوں میں بھی شہریوں کا رش رہا جہاں شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ہر سال اسلامی کیلنڈر کی 27ویں رجب المرجب کی رات شب معراج مناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :