زمبابوے ٹیم کی آمد ، وزارت داخلہ کا پنجاب حکومت کو ہیلی کاپٹر ز کی فراہمی سے انکار ، جگہ جگہ سکیورٹی اہلکار تعینات اور ہیلی کاپٹرز کی نگرانی سے امن وامان کی صورتحال خراب نظر آئے گی ، اچھا تاثر نہیں جائیگا ، وزارت داخلہ کا درخواست پر جواب

اتوار 17 مئی 2015 07:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء)زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پر وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال سے سکیورٹی کی صورتحال سنگین نظر آئے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جسے وزارت داخلہ نے مسترد کردیا اور کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہر جگہ سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے سے تاثر اچھا نہیں جائے گا ہمیں پاکستان کا امیج بہتر بنانا ہے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال سنگین نظر آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :