نائیجریا ، 12 سالہ لڑکی کا خود کش حملہ، 7 افراد ہلاک ، 31 زخمی

اتوار 17 مئی 2015 07:41

ابوجاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) شمال مشرقی نائیجریا میں ایک 12 سالہ لڑکی کی جانب سے خود کش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ کانو کے علاقے داماتورو میں بس اسٹیشن پر کیا گیا ،جہاں ایک 12 سالہ لڑکی جس نے اپنے کپڑوں کے نیچے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی، نے اپنے آپ کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 31 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی ہسپتال کے سربراہ کے مطابق 16 لاشیں اور 32 زخمی ہسپتال لائے گئے جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا ۔ خود کش حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :