ذوالفقار مرزا کو سیاسی تنہا کرنے کا پلان،بدین میں مرزا کے مخالفین کو پی پی میں شمولیت کا ٹاسک دیدیا گیا

اتوار 17 مئی 2015 07:40

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء)بدین میں ذوالفقار مرزا کو سیاسی طور پر تنہا کرنے کے لیے پی پی کے چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ہدایت پر ذوالفقار مرزا مخالفین کو پی پی میں شمولیت کا ٹاسک دے دیا گیا، پی پی ضلع بدین کے صدر ورکن قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ کے حوالے کرنے کے بعد بدین میں مرزا مخالف گروپ کی اہم شخصیت حاجی بشیر جو پہلے ارباب گروپ سے وابستہ تھے ہفتہ کے روز جمالی ہاوٴس بدین میں پی پی ضلعی صدر ورکن قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ ، رکن قومی اسمبلی سردار رفیق احمد جمال اور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر مندھرو کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو آصف زرداری فوبیا ہوگیا ہے وہ مرکز قیادت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا بند نہیں کرینگے تو انہیں منہ توڑ جواب دئیے جائے گا اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ماتلی بشیر ہالیپوٹہ ، ایم پی اے تلہار میر اللہ بخش ، ایم پی اے گولارچی نواز چانڈیو، ڈاکٹرعزیز میمن نے ودیگرموجود تھے۔

متعلقہ عنوان :