مخلوط حکومت سازی کی کوشش کی جائے گی، ترک حکمران جماعت

منگل 9 جون 2015 09:12

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء)ترکی میں حکمران جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی نے کہا ہے کہ وہ حالیہ انتخابات میں قطعی اکثریت کھونے کے بعد مخلوط حکومت سازی کی کوشش کرے گی۔ نائب وزیر اعظم نعمان ورتولموش نے پیر صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم مقررہ مدت کے دوران ہی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ ناکامی کی صورت میں قبل از وقت انتخابات بھی کرائے جا سکتے ہیں۔ گزشتہ روز منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں صدر رجب طیب ایردوآن کی سیاسی جماعت اکثریت کھو بیٹھی ہے۔ تیرہ برسوں سے برسرِاقتدار چلی آ رہی اس پارٹی کو 2011ء کے انتخابات کے مقابلے میں دس فیصد کم ووٹ پڑے ہیں۔ اس پیشرفت کو ایردوآن کے لیے ایک سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔