سانگھڑ، ہوس زر، باپ نے نا با لغ بیٹی کی 45سالہ شخص سے شادی کر دی، پولیس نے شادی کا سامان، نقدی ،نوٹوں والے ہا راور دیگر سامان اٹھا لیا ، پولیس نے نکا ح خواں دولہا،لڑ کی کے باپ ،ماں اور دلہن کو گرفتار کر لیا ، پیسے بطور جہیز لیے ، والد ، لڑکی بالغ ،نکاح جائز ہے ، مولوی

منگل 9 جون 2015 09:10

سانگھڑ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء) باپ نے لا لچ اورہوس میں نا با لغ بیٹی کا 45سالہ شخص سے شادی کر دی، پولیس نے شادی کا سامان، نقدی ،نوٹوں والے ہا راور دیگر سامان اٹھا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق تھا نہ چوٹیاریوں میں ہوس اورلالچ میں آ کر علی بخش کیریو نے نے اپنی نا بالغ بیٹی شبانہ کو 45سالہ راج محمد کیریو کو فروخت کر دیا ہے جب کہ مقا می مو لوی یعقوب شاہ نے نا با لغ لڑ کی کا نکاح پڑھایا،خبر ملنے پر چوٹیاریوں پولیس حرکت میں آگئی،بھاری نفری کے ساتھ شادی والے گھر پہنچ گئی، پولیس نے نکا ح خواں مو لوی یعقوب ،دولہا راج محمد کیریو،لڑ کی کے باپ علی بخش ،ما ں گل ناز جب کے دلہن شہنا ز عر ف شبا نہ کو گرفتار کر لیا ۔

میڈ یا سے بات کر تے ہو ئے لڑکی کے باپ کا کہنا تھا کہ یہ ہما را برادری کا مسلہ ہے میں نے رسم و رواج کے مطا بق چالیس ہزار روپے بطور جہیز کے لیئے تھے ۔جب کے مو لوی یعقوب نے تسلیم کر تے کہا ہے کہ لڑ کی بالغ ہے، شریعت میں نکا ح جا ئز ہے۔ پولیس نے جہیز کا سامان ،نقدی اور دولہا کے ہار اپنی تحویل میں لے لیے ہیں

متعلقہ عنوان :