سینئر کھلاڑیوں کا خلاء پر کرنے میں وقت لگے گا:وقار یونس،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے ، میرا وطن پاکستان ہے آسٹریلیا جانا کنٹریکٹ کا حصہ ہے ، سری لنکا سے سیریز میں 3میچ جیتنا لازمی ہے ، پریس کانفرنس

منگل 9 جون 2015 08:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ سینئر کھلاڑیوں کا خلاء پر کرنے میں وقت لگے گا ، سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑاہے کمی وقت کے ساتھ پوری ہوگی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اور زمبابوے کرکٹ سریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی بھی بہترہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ زسینئرز کا خلاء پر کرنے میں وقت لگے گا لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ اسے جلد از جلد پورا کیاجائے۔ان کا کہناتھا کہ ان کا وطن پاکستان ہے لیکن آسٹریلیا جانے ان کے کنٹریکٹ کا حصہ ہے۔ان کا کہناتھا کہ سری لنکا سے جو سیریز ہو نے جا رہی ہے اس میں پاکستان کا تین میچ جیتنا لازمی ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی کی جاری کر دہ رینکنگ کے مطابق 9ویں پوزیشن ہے جبکہ چیمپینز ٹرافی میں آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق پہلی آٹھ ٹیمیں ہی شرکت کرتی ہیں اور اس کے لیے پاکستان کو سری لنکا سے تین میچ جیتنے ہو ں گے۔