شادی کے لئے ذہنی طورپرتیارنہیں جب بڑا ہوجاوٴں گا تو شادی کرلوں گا، سلمان خان

منگل 9 جون 2015 09:15

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء ) سلمان خان کی محبت اور ان کی زندگی میں ا ٓنے والی اداکاراوٴں کے بارے میں بہت کچھ کہا اور لکھا جاچکا ہے لیکن اب دبنگ خان نے اپنی شادی سے متعلق بتادیا ہے۔

(جاری ہے)

بھاری میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ دبنگ خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ شادی کرنے سے گریز کیوں کرتے ہیں تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کسی اچھی خاتون سے ملیں گے تو شادی کرلیں گے اور ساتھ ہی سلو میاں نے اعتراف کیا کہ وہ ابھی شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں اور جب وہ بڑے اور بالکل ذمہ دار ہوجائیں گے تو شادی کرلیں گے۔واضح رہے کہ سلمان کے معاشقے بالی ووڈ میں زبان زدعام ہیں اور ان کی شادی کے حوالے سے متعدد خبریں بھی اخبارات اور میڈیا کی زینت بنتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :