خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ امن وامان کی ذمہ دار صوبائی حکومت تھی،ترجمان الیکشن کمیشن

منگل 9 جون 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ ساتھ امن وامان کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن صوبائی وزیر صحت کے پی کے عنایت اللہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیکر مسترد کرتا ہے ،وزیرصحت عنایت اللہ کا الزام تھا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور بے قاعدگی ہوئی ہے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام تر ذمہ داری و الزامات الیکشن کمیشن پر عائد کرنا درست نہیں،کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کو ایک ہی دن میں منعقد کرانا وزیراعلیٰ خٹک کا مطالبہ تھا ۔

وزیراعلیٰ خٹک بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر کرانے پر رضا مند ہوگئے تھے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرا رکھنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی ،الیکشن کمیشن کے پاس لاجسٹک سپورٹ کا اختیار تھا