سبزیاں حیاتین اور معدنی نمکیات کا نہایت سستا اور بہترین ذریعہ ہیں، ماہرین خوراک

منگل 9 جون 2015 09:13

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء) ماہرین خوراک نے کہا ہے کہ سبزیاں حیاتین اور معدنی نمکیات کا نہایت سستا اور بہترین ذریعہ ہیں۔ ہماری روزمرہ خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ سے زیادہ ہونا چاہیے جبکہ درحقیقت یہ استعمال 120 گرام فی کس روزانہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت ملتان کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں 60 فیصد سے زائد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے جو کہ ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے دیہاتوں میں رہائش پذیر ہے۔ ہمارے ہاں سبزیوں کا رقبہ بڑے بڑے شہروں اور قصبوں کے ارد گرد محدود ہے مزید برآں سبزیوں کا استعمال شہری آبادیوں میں زیادہ ہوتا ہے۔