خبردار! کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنے سے آپ موٹے بھی ہوسکتے ہیں،کھانے سے متعلق یاداشت ہماری بھوک میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ماہرین

منگل 9 جون 2015 09:15

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء ) برطانوی سائنس دانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کھانا کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنے یا موبائل فونز پر مشغول ہونے کے اثرات موٹاپے کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی سے منسلک ماہرین کے مطابق ہمارے کھانے سے متعلق یاداشت ہماری بھوک میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر ہم کھانے کے دوران اپنی خوراک کے بجائے دیگر مشاغل مثلا ٹی وی،کمپیوٹر یا فونز پر مشغول ہوتے ہیں تو ان کے اثرات ہماری یادداشت پر اثرانداز ہوتے ہیں اور ہم یہ یاد نہیں رکھ پاتے کہ ہم پہلے کھانا کھا چکے ہیں۔ اسی لئے جو لوگ کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھتے ہیں وہ بعد میں بھی قابل ذکر مقدار میں کھانا کھاتے ہیں جو موٹاپے کی وجہ بنتا ہے۔