وزیراعظم نے پی آئی اے جہازوں میں نئے سیٹیں لگانے کی منظور ی دیدی ، بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں ایک ماہ کیلئے کمی کا بھی اعلان

منگل 9 جون 2015 08:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے قومی ائیرلائن پی آئی اے جہازوں میں نئے سیٹیں لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پی آئی اے جہازوں کے سیٹیں نئی کرانے کیلئے مختص فنڈ کی منظوری دیدی جبکہ پی آئی اے کے بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں ایک مہینے کیلئے کمی کا اعلان کردیاگیا،بزنس کلاس کے کرایوں میں35فیصد اور اکانومی کلاس میں15فیصد کمی کردی،رپورٹ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کرایوں میں کمی کا اطلاق15جون سے15جولائیتک ہوگی،یہ صرف ایک مہینے کیلئے ہوگی

متعلقہ عنوان :