جنوبی کوریا، میرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی

منگل 9 جون 2015 09:13

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء)جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے نتیجے میں چھٹی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیول حکومت نے ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے اس وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار 870 اسکول بند کر دے گئے ہیں جبکہ ایسے دو ہزار سے زائد افراد کو خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر میرس وائرس میں مبتلا افراد کے ساتھ رابطے میں تھے۔ مشرق وسطیٰ سے باہر پہلی مرتبہ اس وبا میں اتنی شدت دیکھی جا رہی ہے۔