راولپنڈی سے مجھے ہرانے کیلئے میٹرو بس پر 70 ارب لگادیئے گئے، شیخ رشید، ہزاروں ٹرانسپورٹروں کے چولھے بند ہوجائیں گے، راولپنڈی میں حکومت کی سیاست اور کارکردگی صرف میرے گرد گھومتی ہے،میڈیا سے گفتگو

منگل 9 جون 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ راولپنڈی سے مجھے ہرانے کیلئے میٹرو بس پر 70 ارب لگادیئے جس سے ہزاروں ٹرانسپورٹروں کے چولھے بند ہوجائیں گے ۔ راولپنڈی میں حکومت کی سیاست اور کارکردگی صرف میرے گرد گھومتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں اس سے ہزاروں ٹرانسپورٹر بے روزگار ہو جائیں گے میٹرو بس منصوبہ عوام کی سہولت کے لئے نہیں صرف راولپنڈی سے شیخ رشید کو ہرانے کے لیے بنایا گیا جس پر 70ارب ضائع کردیئے گئے ہیں حکومت کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی میں حکومت کی سیاست صرف میرے گرد گھومتی ہے جن لوگوں کے چولھے بند کئے وہی میرے اصلی ووٹر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :