سعودی حکومت نے مسجدحرام کے توسیعی حصوں میں اذان کی آواز پہنچانے کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ لیا

بدھ 24 جون 2015 09:11

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)مسجد حرام کی توسیع کے ساتھ مسجد کے کونے کونے میں صاف اور مکمل آواز پہنچانا ہمیشہ ہی ایک چیلنج رہا ہے مگرسعودی عرب کی حکومت نے اس چیلنج سے بھی کامیابی سے نمٹ لیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق حال ہی میں مسجد حرام کے ساؤنڈ سسٹم کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں "ایم سی آر" طرز کے سسٹم کے ذریعے حرم شریف میں آذان، نمازوں بالخصوص نماز تراویح کی آواز کو حرم کے اندر اور قرب وجوار تک نہایت صفائی کے ساتھ پہنچانے کا اہتمام کیاگیا ہے۔

مسجد حرام کے ڈائریکٹر آپریشنز انجینیر فارس الصاعدی کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران تراویح میں نمازیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے اور اب یہ تعداد15لاکھ نمازیوں تک جا پہنچی ہے۔ مسجد حرام میں نماز تراویح کی ادائیگی میں لوگوں کی دلچسپی کی دیگر وجوہات میں ایک یہاں کا ساؤنڈ سسٹم بھی ہے۔ تمام مقتدی امام کی قرائت کومکمل صفائی کے ساتھ سن سکتے ہیں۔