مساجد، امام بارگاہوں،مزارات میںآ نے والے ”چندہ“ کا بھی حساب کتاب ہوگا، زائرین اور نمازی کی طرف سے ملنے والے والی رقم کا آڈٹ کروایا جائیگا،محکمہ اوقاف نے کمیٹی تشکیل دے دی

بدھ 24 جون 2015 09:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)محکمہ اوقاف نے مزارات سمیت مساجد، امام بارگاہوں میں جمع ہونے والے چندے کے آڈٹ اور حساب کتاب کے لئے” کمیٹی تشکیل “دے دی ہے جو مساجد، امام بارگاہوں،مزارات میںآ نے والے ”چندہ“ کا حساب کتاب کرے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف سے وابستہ اہلکار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومتی ہدایت پر ملک بھر میں درباروں سے حاصل ہونیوالی آمدن کے بارے میں محکمہ اوقاف نے نیا ایکشن پلان مرتب کیا ہے۔

جبکہ مساجد ،امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور متعلقہ وزارت کو آگاہ کریں کہ یہ فنڈز کہاں خرچ ہورہے ہیں۔تاہم آڈٹ کروانے کا مقصداس بات کو یقینی بنانا ہے کہ امام بارگاہوں اور درباروں کی آمدن صحیح مقصد کیلئے خرچ ہو رہی ہے۔