بے ضابطگیوں کا الزام ، نیب کراچی نے بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے چیئرمین منظر عباس گرفتار کر لیا

بدھ 24 جون 2015 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء) نیب کراچی نے بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے چیئرمین منظر عباس ولد آغا عادل عباس کوگرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم پر بینظیر ہاؤسنگ سیل ضلع کشمور کے فنڈز میں36کروڑ75لاکھ 93 ہزار 168روپے کی بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے نیب کی پریس ریلیز کے مطابق ملزم نے میسرز فضاء سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کو غیر قانونی چیک جاری کرنے جعلی اعدادوشمار پیش کئے اورفنڈز غیر قانونیاور غلط طریقے سے جاری کئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے نیب عدالت کے سامنے پیش کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :