ایم این اے رضا حیات ہراج کی وزیر قانون بننے کی کوششیں دم توڑ گئیں ، نواز شریف کا سینیٹر پرویز رشید کو ہی وزیر قانون و انصاف برقرار رکھنے کا فیصلہ

بدھ 24 جون 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)ایم این اے رضا حیات ہراج کی وزیر قانون و انصاف بننے کی کوششیں آخر کار دم توڑ گئیں، نواز شریف نے سینیٹر پرویز رشید کو ہی وزیر قانون و انصاف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

رضا حیات ہراج مشرف دور میں وزیر قانون تھے اور ان کی تعلیم بھی قانون کی ہے گزشتہ کئی مہینوں سے بیرسٹر رضا حیات ہراج وزیر قانون بننے کی کوششوں میں مصروف تھے خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پرویز رشید کو ہی وزیر قانون و انصاف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وزارت قانون و انصاف میں بااختیار حکمم بیرسٹر ظفر اللہ خان جو مشیروزیراعظم برائے قانون ہیں کا حکم چلتا ہے جب پرویز رشید صرف سمریوں پر سائن کرنے تک محدود ہیں ۔