حکومت ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، نواز شریف ، ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی اور دہشت گردی کا ہے اور یہ مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، وزیر اعظم کا چینی وفد سے ملا قات میں اظہا ر خیال

بدھ 24 جون 2015 08:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اس وقت ملک میں بجلی کے کئی بڑے منصوبوں پر کام شروع ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک کے مطابق منگل کے روز چائنہ کی معروف کمپنی گروبا گروپ کے وفد نے چیف فنانس آفیسرز راؤ دان کی قیادت میں وزیر اعظم نواز شریف سے یہاں ملاقات کی ہے جس میں ملک میں بجلی کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اس موقع پر گروبا گروپ کے چیف فنانس آفیسر راؤ دان نے وزیر اعظم کو سکی کناری پن بجلی منصوبے پر جاری کام سے متعلق معلومات بھی فراہم کی ہیں اور چینی کمپنی نے ملک میں ایل این جی او کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر دلچسپ کا اظہار کیا ہے اس موقع پر وزیار اعظم نواز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری حوصلہ افزاء ہے حکومت چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی اور دہشت گردی کا ہے حکومت ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور یہ مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے چینی حکومت اور پرائیویٹ کمپنیوں کی سرمایہ کاری پر شکر گزار ہیں اس موقع پر گروبا گروپ کے وفد نے وزیر اعظم کی انرجی بحران کے خاتمے کے لئے اقدامات کو سراہا ہے اور ملک میں بھسرپور سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سیکرٹری پانی و بجلی اور چیئرمین واپڈا بھی موجود تھے ۔