ایران سے جوہری معاہدے جلد ہی طے پا جائے گا: جرمن وزیر خارجہ، ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات طویل ہوسکتے ہیں، ماہرین

بدھ 24 جون 2015 09:09

لکسمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)لکسمبرگ میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی جوہری معاہدے کے حوالے سے دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے آئندہ تین سے چار روز میں ایران سے جوہری معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔ لکسمبرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا معاملات اختتامی مراحل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ایران نے کوئی نیا عذر پیش نہ کیا تو معاہدے ہونے کا روشن امکان ہے۔ لکسمبرگ میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی دیگر ہم منصبوں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاملات پر مذاکرات کی مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے تاہم تجزیہ کار کہنا ہے کہ مذاکرات طویل بھی ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کے جوہری معاملات پر آسٹرئین اسنٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات کے سابق ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کے درمیان تکنیکی معاملا ت پر اتفاق رائے نا ہونے کی صورت میں ایران کے جوہری مذاکرات 30 جون سے آگے بڑھ سکتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں شامل ارکان میں ایران پر عائد پابندیوں پر نرمی میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا حتیٰ کہ ابھی یہ بھی طے نہیں کیا گیا ہے کہ ایران پر پابندی ایک ساتھ عائد کی جائے یا مرحلہ وار عائد کی جائیں۔