امریکہ روس کے ساتھ سرد جنگ کا خواہش مند نہیں: امریکی وزیر دفاع

بدھ 24 جون 2015 09:09

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)امریکا کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک نہ تو روس کے ساتھ سرد جنگ کی واپسی کا خواہش مند ہے اور نہ ہی کوئی نیا تنازع کھڑا کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کارٹر نے کہا کہ مغرب روس سے دشمنی نہیں چاہتا لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ روس کی جارحیت کے مقابلے پر اپنا دفاع ضرور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ماسکو حکومت کی یوکرائن میں جارحیت پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے اور جب تک یوکرائن میں روسی مداخلت کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :