نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے گراؤنڈ مین شکور حسین انتقال کرگئے،45سالہ شکورحسین گزشتہ20 سال سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کیوریٹرکے فرائض انجام دے رہے تھے ، ہیٹ اسٹروک کے باعث صبح چھ بجے انتقال کرگئے

بدھ 24 جون 2015 08:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء) نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے گراؤنڈ مین شکورحسین گرمی کے شدت کے باعث انتقال کرگئے،پینتالیس سالہ شکورحسین گزشتہ بیس سال سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کیوریٹرکے فرائض انجام دے رہے تھے ، شکورحسین ہیٹ اسٹروک کے باعث صبح چھ بجے انتقال کرگئے، مرحوم نے اپنے پسماندگان میں بیوہ اورچاربچے سوگوارچھوڑے ہیں۔

(جاری ہے)

شکورحسین کی میت ان کے آبائی علاقے آزاد کشمیرلے جائی جائے گی جہاں نمازجنازہ کے بعد ان کی تدفین کی جائیگی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے شکورحسین کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :