سرگودھا،”سیلفی “بنانے کا شوق مہنگا پڑ گیا،اچانک بندوق چلنے سے نوجوان شدید زخمی

بدھ 24 جون 2015 09:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)”سیلفی “بنانے کا شوق مہنگا پڑ گیا،اچانک بندوق چلنے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ 122شمالی کا رہائشی فردوس احمد گھر میں پڑے اسلحہ کے ہمراہ موبائل پر اپنی تصاویر بنا رہا تھا کہ اس دوران اچانک موبائل ہاتھ سے چھوٹنے پر وہ جھکا تو ٹریگر دب جانے سے گولی اس کے پیٹ میں جا لگی،فردوس کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں داخل کروا دیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :