اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25جولائی کو ہونگے،شیڈول جاری

بدھ 24 جون 2015 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ پولنگ 25 جولائی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر تے ہوئے 25 جولائی کو پولنگ کرا نے کا اعلان کر دیا۔ کاغذات نامزدگی 25 اور 26 جون کو وصول کئے جائینگے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال29 اور 30 جون تک ہو گی۔ یکم اور 2 جولائی کو اپیلیں دائر کی جائیں گی۔ 3 اور 4 جولائی کو اپیلیں نمٹا دی جائینگی۔ 5 جولائی تک امیدوار الیکشن لڑنے سے دستبردار ہو سکتے ہیں جبکہ پولنگ 25 جولائی کو منعقد ہوگی۔