اسرائیلی وزیر داخلہ کی اہلیہ نے متنازعہ ٹویٹ پر امریکی صدر باراک اوباما سے معذرت کر لی

بدھ 24 جون 2015 09:11

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)اسرائیل کے وزیر داخلہ سلفان شالوم کی اہلیہ کو حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ "ٹیوٹر" پر پوسٹ کی گئی اپنی ایک مختصر مگر متنازعہ ٹویٹ پر امریکی صدر باراک اوباما سے معذرت کرنا پڑی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی اخبار "ڈیلی ٹیلی گراف" نے متنازع ٹویٹ کا احوال بتایا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرداخلہ کی اہلیہ جوڈی شالوم نیرموزیس نے ٹیوٹر پرلکھا کہ "کیا آپ جانتے ہیں کہ اوباما کافی کیسے بناتے ہیں؟۔ سیاہ اور نہایت کمزور"موصوفہ جو کہ اسرائیل کے ایک ٹی وی پروگرام کی میزبان بھی ہیں کو اس ٹویٹ پر اپنے فالورز سے کھری کھری سننا پڑی ہیں۔عوامی رد عمل کے بعد جوڈی نے متنازع ٹویٹ کی جگہ صدر باراک اوباما اور ان کے چاہنے والوں سے معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :