افغانستان ، 23طالبان نے ہتھیار ڈال دیئے

بدھ 24 جون 2015 09:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء) افغانستان میں گزشتہ روز 23طالبان نے ہتھیار ڈال دیئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ننگر ہار کے گورنر سلیم خان قندوزی نے بتایا کہ دو مقامی طالبان گروپوں نے اپنے کمانڈروں زورست خان اور زائن خان سمیت ہتھیار ڈالتے ہوئے تشدد کا راستہ ترک کرنے اور حکومت کے امن مفاہمتی عمل میں شامل ہونے کااعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے طالبان نے بائیس بندوق کی گولیاں اور دیگر اسلحہ بھی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :