وزارت پانی وبجلی کا 500ارب روپے کے نادہندگان کے مقدما ت نیب کو بھجوانے کا فیصلہ

جمعہ 10 جولائی 2015 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء) وزارت پانی وبجلی نے اپنے500ارب روپے کے نادہندگان کے کیسز نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں نادہندگان کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جن میں انڈسٹریل ‘ کمرشل اور گھریلو نادہندگان شامل ہیں جن کے ذمہ گزشتہ کئی کئی سال سے رقوم واجب الاد ہے لیکن انہیں بجلی کی سہولت میسر ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی وبجلی ذرائع کے مطابق اگر نادہندگان سے ریکوری نہ کی گئی تو بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں ڈیفالٹ ہوسکتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق نادہندگان کے میٹرز اتار لیے جائینگے اور انہیں بجلی نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :