تمام سرکاری عمارتوں کو معذور دوست بنایا جائے۔حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت

جمعہ 10 جولائی 2015 09:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام انتظامی سیکرٹریزاور تمام ڈویژنل کمشنرزکو ہدایت جاری کی ہے کہ مستقبل میں تمام سرکاری عمارتوں کے بلڈنگ ڈیزائنزاور سٹرکچر زکو معذور دوست اور موافق بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے تمام سیکرٹریزاور تمام ڈویژنل کمشنرز کے نام جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔