سپر لیگ کی میزبانی کیلئے پی سی بی نے متبادل آپشنز پر غور شروع کردیا ، بورڈ نے ایونٹ کے 20 غیرملکی کرکٹرز میں کیون پیٹرسن، کرس گیل اور بریٹ لی کو شامل کرنے کے لیے کوشش بھی شروع کر دی

جمعہ 10 جولائی 2015 09:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء) سپر لیگ کی میزبانی کے لیے پاکستان متبادل آپشنز بھی دیکھنے لگا، معاملات کا جائزہ لینے کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ رواں ہفتے قطر کے دارلحکومت دوحا جا رہے ہیں، وہاں کے ویسٹ اینڈ پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کا انعقاد ممکن ہے۔ دوسری جانب بورڈ نے ایونٹ کے 20 غیرملکی کرکٹرز میں کیون پیٹرسن، کرس گیل اور بریٹ لی کو شامل کرنے کے لیے کوشش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اپنی ٹوئنٹی 20لیگ آئندہ برس فروری میں کرانے کا خواہاں ہے، اس ضمن میں تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں، میزبانی کے لیے متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا گیا مگر فروری میں شارجہ، ابوظبی اور دبئی کے گراوٴنڈز کو سابق کرکٹرز کی ماسٹرز لیگ کے لیے بک کرایا جا چکا ہے، بورڈ کی کوشش ہے کہ فارغ دنوں میں وہیں میچز کرا دیے جائیں مگر ایسا نہ ہونے کی صورت میں متبادل آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ رواں ہفتے قطر کے دارلحکومت دوحا جا رہے ہیں، وہ وہاں گراوٴنڈ سمیت مختلف سہولتوں کا جائزہ لیں گے، اگر معاملات طے پا گئے تو ایونٹ کا انعقاد وہاں بھی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :