ایران روس صدور کی ون ٹون ون ملاقات ، ایران کے پرامن جوہری پروگرام میں روس کے کردار پر اظہار تشکر

جمعہ 10 جولائی 2015 09:44

اوفا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ون ٹون ون ملاقات کی جس دوران ایرانی صدر ایران کے پرامن جوہری پروگرام میں روس کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حسن روحانی نے ولادیمیر پیوٹن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ایران کے ایران کے جوہری پروگرام پر تنازعہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس مقصد کے لئے انہوں نے دنیا کے 6 اہم ممالک کے درمیان ایران کے کامیاب معاہدے بھی کروائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :