اسحاق ڈار،تاجر مذاکرات،بنک ٹرانزیکشن پر 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس پر 30ستمبر تک مہلت،مقررہ تاریخ تک 0.3فیصدٹیکس ادا کریں گے ،اگلے دو تین دنوں میں صدارتی آرڈیننس کے زریعے حکمنامہ جاری کر دیا جائے،وزیرخزانہ، 30ستمبر تک تاجر ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہوجائیں، ایف بی آر ریٹرن فائلرز کی فہرست ہر 24گھنٹوں کے بعد اپ ڈیٹ کرے گی

جمعہ 10 جولائی 2015 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ تاجروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد بنک ٹرانزیکشن پر 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس پر 30ستمبر تک مہلت دیدی گئی ،مقررہ تاریخ تک 0.3فیصدٹیکس ادا کریں گے ،اگلے دو تین دنوں میں صدارتی آرڈیننس کے زریعے حکمنامہ جاری کر دیا جائے گا ،ایف بی آر تاجر برادری کے ٹیکسوں سے متعلق دیگر مسائل بھی 30ستمبر سے پہلے پہلے حل کر لے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف بی آر ہاؤس میں تاجر برادری کے ساتھ مذاکرت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ مختلف تاجر تنظیموں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30ستمبر تک تاجر برادری ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہوجائیں گے اور اس وقت تک بنک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3لاگو ہوگی انہوں نے بتایاکہ ایف بی آر ریٹرن فائلرز کی فہرست ہر 24گھنٹوں کے بعد اپ ڈیٹ کرے گی جو کہ اس سے پہلے مہینے کے بعد اپ ڈیٹ ہوتی تھی انہوں نے تاجر برادری کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کا ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری کو ٹیکسیشنز سے متعلق تمام مسائل 30ستمبر سے پہلے پہلے حل کر لئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ چونکہ ایس آر او کا اختیار ایف بی آر سے لیکر پالیمنٹ کو دیا گیا ہے لہذا ود ہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے پر حکومت وزیر اعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر آرڈیننس جاری کرے گی جس کے بعد 120دنوں کے اندر اندر آرڈیننس کو اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا انہوں نے تاجر برادری کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہاکہ مقررہ تاریخ کے بعد جو لوگ بھی نان فائلرز ہونگے وہ نئے ریٹ کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کریں گے �

(جاری ہے)