تحریک انصاف ڈی جے بٹ کے بعد ٹینٹ سروس کی بھی نادہندہ نکلی، دھرنے کے دوران 90لاکھ کے بل میں سے صرف 44لاکھ ادا کئے،46لاکھ روپے ابھی تک ان کے ذمے واجب الادا ہیں جن کیلئے عمران خان کو خط لکھا اور ای میل بھی کی لیکن انکی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا،مالک ٹینٹ سروس کمپنی

جمعہ 10 جولائی 2015 09:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف ڈی جے بٹ کے بعد ٹینٹ سروس کی بھی نادہندہ نکلیں، ٹینٹ سروس کمپنی کے دھرنے کے دوران 90لاکھ کے بل میں سے صرف 44لاکھ ادا کئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈی جے بٹ کے بعد ٹینٹ سروس کمپنی کے مالک اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں عامر مغل، شعیب صدیقی اور وقاص عباسی نے چار دن کیلئے سامان کی بکنگ کرائی لیکن اس کے بعد دھرنا چلتا رہا اور سامان بھی وہاں ہی رہا، سامان میں سے کچھ دھرنے کے دوران جل گیا اور کچھ ٹوٹ پھوٹ گیاجس کا ٹوٹل بل 90لاکھ روپے بنا، تحریک انصاف نے اس میں سے مجھے صرف 44لاکھ ادا کر دیئے جبکہ 46لاکھ روپے ابھی تک ان کے ذمے واجب الادا ہیں جن کیلئے میں نے عمران خان کو خط لکھا اور ای میل بھی کی لیکن اس کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا