بھارت،بھارتی ریاست کے سکول میں کرنٹ لگنے سے 16 بچے جھلس گئے

جمعہ 10 جولائی 2015 09:44

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے سکول میں کرنٹ لگنے سے سولہ بچے جھلس گئے۔ شدید بارش کی وجہ سے سکول کے دروازوں اور کھڑکیوں پر کرنٹ آگیا۔

(جاری ہے)

بچے بریک ٹائم باہر جانے لگے توکرنٹ کی زد میں آگئے ، بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی ٹانگ ، بازو اور جسم پر زخم آئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :