لاہور ، علامہ اقبال ٹاون میں بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے بینک منیجر ناصر خان سمیت 3افراد جاں بحق 4زخمی ، حملہ آ ور گرفتا ر

جمعہ 10 جولائی 2015 09:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء ) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں مبینہ بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے بینک منیجر ناصر خان سمیت 3افراد جان بحق 4زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والیمشتبہ شخص کو بھی شہریوں نے اپنی مدد آپ پکڑ زخمی حالت میں پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاون کے علاقے کریم بلاک میں ایک شخص بینک میں مبینہ ڈ کیتی کی غرض سے داخل ہوا جس پر سکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی تو عبداللہ نامی مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے بینک منیجر سمیت 3افراد موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوئے واقعہ کے بعد بینک کے قریب موجود شہریوں نے ملزم کو فرار ہونے سے قبل ہی گھیرا ڈال کر حراست میں لے کر خوب پٹائی کرنے کے بعد پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد پولیس اور 1122کے اہلکاروں کی بڑی تعد اد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ 1122کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ریسکیو کر کے فوری طور پر ہسپتا ل منتقل کیا جبکہ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے ہیں ۔پولیس حکام کے مطاق فائرنگ سے جان بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد بینک ملازم ہیں اور جان بحق ہونے والوں میں بینک منیجر ناصر خان ، کیشرسہیل خان اور سکیور گارڈ خالد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دو خواتین سدرہ ا ور ثوبیہ سمیت محمد حسن اور سکندر نامی شخص شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کے ابتدائی طور پر ڈکیتی کی واردات لگتی ہے مگر حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ واقع کے بعد مقامی سائنس ڈگری کالج کے پرنسپل نے مسلح شخص عبد الللہ کے بار ے میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ڈگری کالج میں بطور کیشر ملازمت کر رہا ہے وہ اس فعل میں ملوث نہیں ہو سکتا۔ تاہم ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ہسپتال انتطامیہ کے مطابق ملز م ایک زخمی کی حا لت تشویشناک ہے تاہم دیگر 3زخمیوں کیحا لت خطرہ سے باہر ہے۔