بھارت اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہے،منوہر پاریکر،سرحد پار سے دہشتگردی میں کمی آئی ہے،بھارتی وزیر دفاع کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 10 جولائی 2015 09:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء)بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکر نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال بارے اپنے پاکستانی ہم منصب کے بیان میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی سرحدوں کی حفاظت کی صلاحیت بخوبی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہرپاریکر نے کہا کہ ہر سوال کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا تاہم میں اتنا کہوں گا کہ بھارت اپنی سرحدوں کی بخوبی حفاظت کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دہشتگردی میں کمی آئی ہے۔میانمار طرز کے حملوں بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں خفیہ ہوتی ہیں اور وہ شےئر نہیں کی جاسکتی ہیں

متعلقہ عنوان :